Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsآفریدی اب آفریدی کا ہی ریکارڈ توڑ دے گا

آفریدی اب آفریدی کا ہی ریکارڈ توڑ دے گا


قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنے سُسر شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑنے سے محض ایک قدم دور ہیں۔

جنوبی افریقا کیخلاف آج ڈربن میں شیڈول میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ لیکر سُسر شاہد آفریدی کا 97 ٹی20 انٹرنیشنل وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔

ٹی20 میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے کھلاڑی:

پاکستان کیلئے سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں وکٹیں حاصل کرنے ریکارڈ حارث رؤف کے نام ہے انہوں نے 75 اننگز میں 110 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، فہرست میں دوسرے نمبر پر شاداب خان موجود ہیں جنہوں نے 96 اننگز میں 107 وکٹیں لی ہیں۔

ایلیٹ فہرست میں تیسرے نمبر پر شاہد آفریدی موجود ہیں جنہوں نے 73 اننگز میں 97 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ چوتھے نمبر پر انکے داماد شاہین آفریدی موجود ہیں جو 96 اننگز میں 97 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور اپنے سُسر کا ریکارڈ توڑنے سے محض ایک قدم دور ہیں۔

اس فہرست میں پانچواں نمبر سعید اجمل کا ہے جنہوں نے 63 اننگز میں 85 ٹی20 انٹرنیشنلز وکٹیں لے رکھی ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں