اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوکاڑہ میں قتل کے بعد ملزمان لاش کو آگ لگا کر فرار ہو گئے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقے سے جلی ہوئی لاش ملی تو پولیس کو اطلاع کر دی گئی، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی۔
حویلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل کے بعد لاش کو آگ لگا کر فرار ہو گئے تھے، لاش کی شناخت اور وجہ قتل جاننے کیلئے پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔