Monday, January 6, 2025
ہومSportsمشہور باڈی بلڈر چاڈ میکریری 49 سال کی عمر میں چل بسے

مشہور باڈی بلڈر چاڈ میکریری 49 سال کی عمر میں چل بسے


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ریڑھ کی ہڈی میں انجری کے بعد وہیل چیئر پر بھی مقابلوں میں حصہ لینے والے باڈی بلڈر چاڈ میکریری 49 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چاڈ میکریری کی ریڑھ کی ہڈی 2005 میں ایک کار حادثے میں ٹوٹ گئی تھی لیکن پھر بھی وہ وہیل چیئر پر باڈی بلڈنگ مقابلوں میں حصہ لیتے رہے۔

چاڈ میکریری کے بھائی نے 2 جنوری کو موت کی تصدیق کی تاہم انہوں نے اپنے بیان میں وجہ نہیں بتائی۔

باڈی بلڈنگ اور اسپورٹس انڈسٹری سے وابستہ افراد نے چاڈ میکریری کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں