ریڑھ کی ہڈی میں انجری کے بعد وہیل چیئر پر بھی مقابلوں میں حصہ لینے والے باڈی بلڈر چاڈ میکریری 49 سال کی عمر میں چل بسے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چاڈ میکریری کی ریڑھ کی ہڈی 2005 میں ایک کار حادثے میں ٹوٹ گئی تھی لیکن پھر بھی وہ وہیل چیئر پر باڈی بلڈنگ مقابلوں میں حصہ لیتے رہے۔
چاڈ میکریری کے بھائی نے 2 جنوری کو موت کی تصدیق کی تاہم انہوں نے اپنے بیان میں وجہ نہیں بتائی۔
باڈی بلڈنگ اور اسپورٹس انڈسٹری سے وابستہ افراد نے چاڈ میکریری کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔