Tuesday, December 31, 2024
ہومPakistanکیا آپ 9مئی کے واقعات پر معافی مانگیں گے صحافی کے سوال...

کیا آپ 9مئی کے واقعات پر معافی مانگیں گے صحافی کے سوال پر بانی پی ٹی آئی نے کیا جواب دیا جانیے



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ایک سوال ’’کیا آپ 9مئی کے واقعات پر معافی مانگیں گے‘‘ کے جواب میں کہا ہے کہ میں کیوں معافی مانگوں، معافی تو مجھ سےمانگنی چاہئے،کیپٹل ہل میں سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی شناخت کرکے سزا دی گئی، یہاں تو سی سی ٹی وی فوٹیجز ہی غائب کردی گئیں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اگر بات نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں، میں پاکستان کیلئے بات چیت کا کہہ رہا ہوں،مجھے کون سی ڈیل چاہئے یا میں کون سا بیرون ملک جانا چاہتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ شہبازشریف لندن معاہدے کے تحت وزیراعظم بنے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں