راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ایک سوال ’’کیا آپ 9مئی کے واقعات پر معافی مانگیں گے‘‘ کے جواب میں کہا ہے کہ میں کیوں معافی مانگوں، معافی تو مجھ سےمانگنی چاہئے،کیپٹل ہل میں سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی شناخت کرکے سزا دی گئی، یہاں تو سی سی ٹی وی فوٹیجز ہی غائب کردی گئیں۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اگر بات نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں، میں پاکستان کیلئے بات چیت کا کہہ رہا ہوں،مجھے کون سی ڈیل چاہئے یا میں کون سا بیرون ملک جانا چاہتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ شہبازشریف لندن معاہدے کے تحت وزیراعظم بنے ہیں۔