ہوم Breaking News اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے...

اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے

0


نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی نئی متفقہ قیمتوں کے تعین کے بعد قیمتوں سے متعلق درخواست ہائیکورٹ سے واپس لے لی۔ ضلعی انتظامیہ کے نمائندے نے بتایا کہ شہری علاقوں میں روٹی کی قیمت 18 اور نان کی قیمت 22 روپےمقررکی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس دوران ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور سرکاری وکیل نے ہائیکورٹ کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔

وکیل درخواستگزار نے بتایا کہ عدالتی حکم پر ضلعی انتظامیہ سےمذاکرت ہوگئے تھے، اس پر جسٹس طارق محمود نے کہا کہ نئی متفقہ قیمتوں کا تعین ہوناخوش آئند ہے، ہمارے خلاف پریس کانفرنس ہورہی ہیں کہ ہم نان اور روٹی کی قیمتوں کے پیچھے پڑگئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے نمائندے نے بتایا کہ شہری علاقوں میں روٹی کی قیمت 18 اور نان کی قیمت 22 روپےمقررکی گئی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست واپس لینے پر نمٹادی اور عدالت نے نان بائی ایسوسی ایشن کےگرفتار افرادکو فوری رہاکرنے کے ساتھ انتظامیہ کو سیل تندور کھولنے کا بھی حکم دیا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version