ہوم Breaking News انٹرمیڈیٹ طالبات کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

انٹرمیڈیٹ طالبات کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

0


انٹر بورڈ کے فرسٹ ایئر 2023 کے امتحانی نتائج کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ نے رپورٹ نگران وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کر دی۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے انچارج آئی ٹی سکیشن انٹربورڈ کو فوراً عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کر دی۔

اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ سندھ نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے پری انجنیئرنگ، پری میڈیکل اور جنرل سائنس کے طلبہ کو 15 فیصد اضافی مارکس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کمیٹی کی سفارش پر فرسٹ ایئر کے بچوں کو ریاضی میں 15، فزکس اور شماریات میں 12 نمبر دیے جائیں گے جبکہ کیمسٹری میں 12، باٹنی اور زولوجی میں 6 نمبر اضافی دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کمیٹی کی سفارش پر تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے پیپرز کا پیٹرن اور مارکس کی اسکیم بنانے اور پیپرز کے جانچ مراکز کی تعداد بڑھاکر 10 کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق پیپر پیٹرن اور مارکنگ اسکیم کم از کم 3 سال تک نافذ العمل رہے گی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version