ہوم Breaking News بلوچستان حکومت کا پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

بلوچستان حکومت کا پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

0


بلوچستان حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا کہ پیپلز ایئر ایمبولینس مریضوں کی ہنگامی منتقلی کےلیےمتعین ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے دو میں سے ایک طیارے کو ایئر ایمبولینس بنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں ہیلتھ سروسز سمیت تمام شعبوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی صوبے میں ایئر ایمبولنس سروس شروع کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version