ہوم Breaking News بھارتی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان پراہم بیان سامنے آگیا

بھارتی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان پراہم بیان سامنے آگیا

0


بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت دو طرفہ ملاقات کو مسترد کر دیا۔

وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا میں وہاں بھارت اور پاکستان کے تعلقات پر بات کرنے نہیں جا رہا ہوں ایس سی او میں شرکت کیلئے جارہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا اس مہینے کے وسط میں پاکستان جانا طے ہے، میں پاکستان اوربھارت کے تعلقات پربات کرنے نہیں جارہا، یں پاکستان ایس سی او کےایونٹ پر جارہا ہوں۔

جے شنکر نے کہا کہ میں شائستہ ومہذب شخص ہوں، شائستگی سے پیش آؤں گا۔ گزشتہ روزہی بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ نئی دہلی اسلام آباد میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا۔

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سمٹ میں شرکت کرینگے۔ ایس سی او سمٹ 15 ،16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک پریس کانفرنس میں اس پیش رفت کی تصدیق کی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version