ہوم Breaking News حارث رؤف نے ٹی ٹونٹی میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

حارث رؤف نے ٹی ٹونٹی میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

0


آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

اسپینسر جانسن کو 26 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تاہم حارث رؤف نے میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور آل راؤنڈر شاداب خان کا ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 107 وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

شاداب خان نے 96 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ حارث نے 107 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے 72 اننگز کا سہارا لیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی 96 اننگز میں 97 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور شاہین آفریدی 72 اننگز میں 96 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 134 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، عثمان خان کی 38 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

عرفان خان 28 گیندوں پر 37 رنز بناسکے، میچ میں قومی فیلڈرز نے چار کیچز ڈراپ کیے۔

کپتان محمد رضوان نے 26 گیندیں کھیل کر صرف 16 رنز بنائے، بابر اعظم 3، صاحبزادہ فرحان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عباس آفریدی 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، سلمان آغا، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، سفیان مقیم کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر اسپینسرجا نسن نے26 رنزدیکر5 وکٹیں حاصل کیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version