ہوم Breaking News حریم فاروق کو کس وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا؟

حریم فاروق کو کس وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا؟

0


پاکستان شوبز کی اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ انہیں ان کے ڈرامے بسمل میں وزن کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

حریم فاروق ان دنوں اپنے نئے ڈرامے ’بسمل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں اس ڈرامے کو ناظرین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے تاہم مزکزی اداکارہ لوگوں کے رویے سے نالاں ہیں۔

حال ہی میں ایک نجی نشریاتی ادارے کو دیئے انٹرویو میں حریم فاروق نے بتایا کہ انہوں نے ایک لمبے عرصے بعد کوئی ڈرامہ سائن کیا تھا اور اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انکا وزن پہلے سے زیادہ تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر انہیں حیرت ہوئی۔

حریم فاروق نے ڈرامے کے دوران اپنے وزن میں اضافے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتی تھیں کہ وہ ذاتی زندگی میں کچھ مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے ان کا وزن بڑھا۔ وہ دو ماہ میں وزن کم کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں، لیکن پھر انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ ایک عام جسمانی ساخت کی حامل ہیں، جو اکثر پاکستانی خواتین کی نمائندگی کرتی ہے اور اسی حالت میں ڈرامے کی شوٹنگ مکمل کی۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں جلد کی بیماری ’سوریاسس’ ہے، جس کے نشان ابھی بھی ان کے چہرے پر موجود ہیں۔

حریم فاروق نے لیجنڈری اداکاروں سویرا ندیم اور نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کو ایک یادگار تجربہ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version