ہوم Breaking News خاقان شاہنواز سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں کیوں؟

خاقان شاہنواز سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں کیوں؟

0


ابھرتے ہوئے اداکار اور ماڈل خاقان شاہنواز کی جانب سے اپنی آئی بروز (بھنویں بنانا) کی ویڈیو شیئر کرنے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مختصر کیپشن لکھا کہ دوسری سلائیڈ میں نظر آنے والے شخص وہ نہیں ہیں۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کی دوسری سلائیڈ میں ان کی ہی آئی برو بنوانے کی ویڈیو تھی، جس میں ایک خاتون ان کی بھنویں سیٹ کرتی دکھائی دیں۔

اداکار نے بھنویں بنوانے کے بعد کچھوائی گئی تصویر بھی شیئر کی اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے لیے نامناسب الفاظ کا بھی استعمال کیا۔

بعض صارفین نے ان کی جانب سے آئی برو بنوانے کے عمل کو خواتین کا کام قرار دیا اور ان کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ لڑکی بھنویں بنوا رہی ہے۔

بعض افراد نے ان کے عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے ان کی ہدایت کی دعا بھی کی جب کہ کچھ افراد نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے نظر بد سے محفوظ رہنے کی دعائیں بھی کیں۔

خیال رہے کہ خاقان شاہنواز ماضی میں خود انٹرویوز میں اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ انہیں ان کی گوری رنگت، دراز قد اور نیلی آنکھوں کی وجہ سے فائدہ ملا اور انہیں آسانی سے شوبز میں کام ملنے لگا، انہیں محنت نہیں کرنی پڑی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version