ہوم Breaking News سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

0


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے سردار سلیم حیدر خان سے گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گورنر ہاؤس ’ایک زرداری سب پہ بھاری‘ اور ’جئے بھٹو‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر تعینات کردیا گیا تھا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری پہلے 5 مئی کو منعقد ہونا تھی، تاہم پھر اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version