ہوم Breaking News سرد موسم میں جِلد کو خشک ہونے سے کیسے بچائیں؟

سرد موسم میں جِلد کو خشک ہونے سے کیسے بچائیں؟

0


موسمِ سرما کا آغاز ہے اور اس میں جلد کا خشک اور کھردرا ہونا ایک عام مسئلہ ہے لیکن اگر آغاز سے ہی جلد کو خشکی سے دور اور اس کی نرمی برقرار رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تو جلد کا خیال رکھا جا سکتا ہے۔

خشک موسم میں جلد کی نمی کو کیسے برقرار رکھا جائے اس کے چند گھریلو طریقے آپ کے لئے موسمی بدلاؤ نے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں وہ کون سے طریقے ہیں آیئے جان لیتے ہیں۔

• خشک موسم میں جلد کو نرم و ملائم رکھنے کے طریقے
• موچرائزنگ
جب بات جلد کی خشکی دور کرنے کی آتی ہے تو سب سے اہم کام تو یہی ہے کہ جلد کو زیادہ سے زیادہ موسچرائز رکھا جائے، اس کے لئے بازار میں ڈھیروں بہترین لوشن ملتے ہیں اس کے علاوہ آپ گھر میں بھی موسچرائزر تیار کر سکتے ہیں جس سے آپ کا چہرہ ہاتھ پاؤں بےحد نرم و ملائم رہیں گے۔

• گھر میں موسچرائزر تیار کرنے کا طریقہ
آپ ڈھیر سارا گھریلو موسچرائزر بنا کر اسے کئی مرتبہ استعمال کر سکتے ہیں بس گلیسرین لیں اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور عرقِ گلاب ملا کر اسپرے بوتل میں بھر لیں، آپ اس میں روغن بادام شامل کر لیں تو یہ مزید نمی برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا، اب اس گھریلو موسچرائزر کو لگائیں اور خشک جلد سے نجات پائیں۔

• تیل سے چہرے اور ہاتھوں کا مساج
اگر آپ خشک موسم میں پھٹی ہوئی جلد کا سامنا نہیں کرنا چاہتے تو اس کا ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ روزانہ رات کو کوئی بھی اچھا تیل لگا کر چہرے اور ہاتھوں، پاؤں کا مساج کریں، جیسے کہ روغنِ بادام، روغنِ ارنڈٰی یا ٹی ٹری آئل وغیرہ اور پھر سو جائیں ایسا کرنے سے جلد گہرائی سے موسچرائز ہو جائے گی اور خشکی کا سامنا نہیں ہوگا۔
خشک جلد رہنے کی وجہ سے جلد میں دراڑیں پڑ جاتی ہے جلد پھٹ جاتی ہے اور اس کی وجہ سے جھریاں اور جھائیاں آنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ہماری جلد کو نرم وملائم اور خوبصورت رہنے کے لیے مناسب نمی کی ضرورت ہوتی ہے، یہاں ہم آپ کو گھر میں چند ایسے ماسک کے استعمال کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کے استعمال سے آپ کی جلد کی نمی برقرار رہے گی۔

• سردیوں میں جلد کی خشکی دور کرنے والے فیس ماسک
• کیلے کا ماسک
سرد اور خشک موسم میں جلد کو کھردرا ہونے سے بچانے کے لئے سب سے سستا اور بہترین کیلے کا ماسک ہے کیلا مسل کر اس کا پیسٹ بنا لیں اب اس میں پائوڈر کا دودھ او ر ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر پیسٹ تیار کر لیں، پھر چہرے اور پوری گردن پر لگائیں، اس کے بعد ململ کے باریک کپڑے سے چہرے کو ڈھانپ لیں، پندرہ منٹ کے بعد چہرہ اور گردن دھو لیں اس سے نہ صرف جلد چکنی اور تروتازہ ہوگی بلکہ بہت دیر تک اس کی نمی بھی برقرار رہے گی۔

• دہی اور شہد کا ماسک
دہی میں قدرتی طور پر بھرپور چکنائی ہوتی ہے اگر ایک چائے کا چمچ شہد اور 2 کھانے کا چمچ دہی اچھی طرح مکس کر کے چہرے کی جلد گردن اور ہاتھوں پر لگایا جائے تو اس سے جلد بھرپور چکنی اور خشکی سے پاک ہو جاتی ہے، دہی کا ماسک جلد میں نمی پیدا کرتا ہے ساتھ ہی رنگت بھی نکھارتا ہے۔

• اسٹیم
سرد موسم میں جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ چہرے کو اسٹیم دی جائے اور اس نہانے کے لئے بھی گرم پانی میں 2 سے 3 قطرے روغنِ بادام شامل کر کے نہایا جائے اس سے جلد پر خشکی باقی نہیں رہتی، چہرے کو اسٹیم دینے سے اس کی نمی برقرار رہتی ہے رنگت میں نکھار آتا ہے اور جلد سے داغ دھبے دانے اور بیکٹیریاز بھی دور ہو جاتے ہیں۔

• پیٹرولیم جیلی
پیٹرولیم جیلی قدرت کی طرف سے ہمارے لئے ایک تحفہ ہے اس کا جتنا استعمال کیا جائے جلد کے لئے بہترین ہے، روزانہ نہا کر ہاتھوں پاؤں اور جسم پر پیٹرولیم جیلی ضرور لگائیں اس کے استعمال سے جلد گہرائی سے موسچرائز ہوتی ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version