ہوم Breaking News سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

0


سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کم مگر پاکستان میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے 2054ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کے اضافے سے 215800روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے 185014روپے ہوگئی۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version