ہوم Breaking News عام اتتخابات: دلہا بارات سمیت ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا

عام اتتخابات: دلہا بارات سمیت ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا

0


سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں دلہا اپنی شادی کے روز ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا۔

عام انتخابات 2024 کیلئے ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے اور نوشہرو فیروز کے علاقے محراب پور سے دلچسپ خبر سامنے آئی کہ دلہا اپنی شادی کے روز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 میں بابر نامی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ سٹیشن پہنچا جبکہ اسکے ہمراہ باراتی بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ بابر نے محراب پور سے نوابشاہ کیلئے بارات لیکر روانہ ہونا تھا۔

اس حوالے سے بابر کا کہنا تھا کہ یادگار دن ہے دولہنیا لینے جانا ہے مگر ووٹ ایک امانت ہے جو ادا کرنا تھا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version