ہوم Breaking News فیصل رحمٰن کا شوبز انڈسٹری میں انٹری سے متعلق بڑا انکشاف

فیصل رحمٰن کا شوبز انڈسٹری میں انٹری سے متعلق بڑا انکشاف

0


پاکستانی معروف فلم و ٹی وی اداکار، اسکرین رائٹر فیصل رحمٰن نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے چہرے پر پڑنے والے ڈمپلز نے اُنہیں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے میں مدد کی تھی۔

اداکار فیصل رحمٰن نے حال ہی میں ایک کامیڈی شومیں شرکت کی۔ اس دوران اُنہوں نے اپنی ذاتی، پیشہ روانہ و ماضی سے متعلق دلچسپ حقائق بیان کیے اور متعدد سوالات کے جواب بھی دیے۔

شو کے دوران اداکار فیصل رحمٰن نے شوبز انڈسٹری میں انٹری سے متعلق بھی بات کی۔

اداکار نے بتایا کہ ایک ہدایتکار تھے نظر اسلام، اُنہیں اپنی نئی فلم کے لیے ایک نوجوان لڑکا چاہیے تھا، اُنہیں کسی نے بتایا کہ مسعود رحمٰن (اداکار فیصل رحمٰن کے والد) کے بیٹے بہت پیارے ہیں آپ جا کر اُنہیں دیکھ لیں۔

فیصل رحمٰن نے بتایا کہ ہدایتکار صاحب اُن کے گھر میں آئے، ویسے تو وہ سب بھائی پیارے تھے مگر نظر اسلام کو میں پسند آ گیا کیوں کہ میرے چہرے پر ڈمپل پڑتے تھے۔

فیصل رحمٰن نے مزید کہا کہ میرے ڈمپل پڑتے ہیں مگر میرے دوسرے بھائیوں کے چہروں پر ڈمپل نہیں ہیں۔

شو میں پوچھے گئے سوالوں کے دوران ایک سوال کے جواب میں فیصل رحمٰن کا بتانا تھا کہ انہوں نے آج تک اپنے اس ڈمپل سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔

فیصل رحمٰن کا کہنا تھا کہ اُن کے خیال میں اُنہیں اپنے اس ڈمپل سے جتنا فائدہ اٹھانا چاہیے تھا انہوں نے اپنے اس گہرے ڈمپل کو استعمال کرتے ہوئے اتنا فائدہ نہیں اٹھایا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version