ہوم Breaking News معروف اداکار کرینہ کپور کی محبت میں گرفتار

معروف اداکار کرینہ کپور کی محبت میں گرفتار

0


بھارتی اداکار وجے ورما نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ کی ‘بیبو’ یعنی کرینہ کپور سے ’یک طرفہ‘ محبت کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں وجے ورما نے کہا کہ جب میں نے فلم ‘جانِ جاں’ میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کیا تھا تو میں اُن کی پُرکشش شخصیت کا دیوانہ ہوگیا تھا۔

وجے ورما نے کہا کہ فلم ‘جانِ جاں’ میں لوگوں نے کرینہ کپور کے لیے میری یک طرفہ محبت بھی دیکھی ہے، میرے دل میں اُن کے لیے وہ محبت ہے جس میں ہم دور سے کسی شخص کو چاہتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کے بعد، اب میں اُن کی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ فلم کررہا ہوں، اس فلم کا نام ’مرڈر مبارک‘ ہے، فلم کے ہدایت کار ہومی اڈاجانیا ہیں جبکہ یہ فلم 15 مارچ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ کرشمہ کپور کے ساتھ کافی اچھی دوستی ہوگئی ہے، فلم کی شوٹنگ کے دوران کرشمہ کے ساتھ بہت زیادہ وقت گزارا ہے جبکہ میں اُن کا فین بھی رہ چکا ہوں۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں وجے ورما نے کہا تھا کہ فلم میں کرینہ کپور کے ساتھ رومانوی سینز کرواتے ہوئے نروس تھا، میرے پسینے چھوٹ گئے تھے۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور نے ہدایت کار سوجوئے گھوش کی فلم ’جانِ جاں‘ میں وجے ورما کے ساتھ کام کیا تھا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version