ہوم Breaking News ندا نے یاسر نواز کو دوسری بیوی رکھنے کی اجازت کس شرط...

ندا نے یاسر نواز کو دوسری بیوی رکھنے کی اجازت کس شرط پر دی؟

0


ٹیلیویژن کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر اداکار و ہدایتکار یاسر نواز کو بالآخردوسری شادی کرنے کی اجازت دے دی۔

یاسر نواز یوٹیوب پر باقاعدگی سے ولاگزاپلوڈ کرتے ہیں جس میں وہ اور ان کے اہلِ خانہ ہنسی مذاق اور دلچسپ انداز میں گپ شپ کرتے نظر آتے ہیں۔ یاسر نواز نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک فیملی ولاگ شیئر کیا، ولاگ میں ان کے بھائی بہن اکے ساتھ ساتھ دیگر رشتہ داروں کوبھی ایک دعوت میں شریک دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں یاسر نواز اپنی اہلیہ ندا یاسر کے ساتھ ایک صوفے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور بار بار ندا کو چھیڑتے سنائی دیتے ہیں کہ وہ پہلے سے زیادہ ہینڈسم بن گئے ہیں، ان کا بڑھا ہوا پیٹ بھی اندر ہوگیا ہے، اب تو ان کا حق بنتا ہے کہ وہ دوسری شادی کریں۔

ندا یاسر بھی اپنے شوہر کو مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ چلو ٹھیک ہے، جب میں مر جاؤں تو کرلینا دوسری شادی۔

ندا یاسراپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتی ہیں کہ کون کہتا ہے کہ پیٹ اندر چلے جانے سے لڑکی مل جاتی ہے یا شادی ہوجاتی ہے؟

ساتھ ہی ندا یاسر شوہر کو اس شرط پر اجازت دے دیتی ہیں کہ اگر وہ مکیش امبانی کی طرح امیر بن جائیں تو تین شادیاں کرلیں۔

دوسری شادی کی اجازت دیے جانے پر یاسر نواز مسکرا کر وہاں موجود اہل خانہ کو آواز دے کر کہتے ہیں کہ سن لیں، مجھے میری اہلیہ نے دوسری شادی کی اجازت دے دی۔

اس سے قبل بھی یاسر نواز اکثر مردوں کی دوسری شادی سے متعلق ریمارکس دیتے رہتے ہیں۔ انہیں ندا یاسر کے سامنے اپنے اس بیان پر کہ بیوی کو ہر 15 سال بعد شوہر کی نئی شادی کروانی چاہیے ، کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کا جواب ندا یاسر نے فیصل قریشی کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران پوچھے گئے ایک سوال پر دیا تھا کہ یاسر نواز نے مذکورہ بات مذاق میں کی تھی لوگوں نے اسے سچ سمجھ لیا۔ لیکن اگر ان کے شوہر کبھی دوسری شادی کرلیں تو وہ کیا کر سکتی ہیں۔

ٹی وی میزبان نے مزید کہا تھا کہ اگر وہ کروڑ پتی ہوتے تو پھر شادی کر سکتے تھے، اب نہیں کر سکتے۔

یادرہے کہ پی ٹی وی کے معروف ہدایتکار کاظم پاشا کی بیٹی ندا پاشا اور نامور اداکار فرید نواز بلوچ کے بیٹے یاسر نواز سال 2002 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version