ہوم Breaking News وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کی تقرری کے لیے صدرِ مملکت کو نام...

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کی تقرری کے لیے صدرِ مملکت کو نام تجویز کر دئیے

0


وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تقرری کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو نام تجویز کر دیے۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف کی جانب سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو 19 رکنی وفاقی کابینہ کے ناموں کی تجویز دی گئی ہے۔

 صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تجویز کیا ہے کہ خواجہ آصف، احسن اقبال اور رانا تنویر کا بطور وفاقی وزراء تقرر کیا جائے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو تجویز کیا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ، چوہدری سالک حسین اور عبد العلیم خان کا بطور وفاقی وزراء تقرر کیا جائے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تجویز کیا ہے کہ جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری کا بطور وفاقی وزراء تقرر کیا جائے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو عطاء اللّٰہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ کی بطور وفاقی وزراء تقرر کی تجویز بھی بھیجی ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار، مصدق ملک، محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور محسن نقوی کو بھی وفاقی وزراء مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version