ہوم Breaking News پاکستان سپر لیگ 2025 کے ڈرافٹ کا پک آرڈر جاری

پاکستان سپر لیگ 2025 کے ڈرافٹ کا پک آرڈر جاری

0


پاکستان سپر لیگ سیزن 2025 کے ڈرافٹ کا پک آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پہلی پک لاہور قلندرز اوردوسری کراچی کنگز کی ہوگی،تیسری باری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،چوتھی پک پشاور زلمی،پانچویں پک ملتان سلطانز،چھٹی دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ کی ہوگی۔

پلاٹینم کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں پہلی پک اسلام آباد یونائٹیڈاور دوسری ملتان سلطانز کے پاس ہوگی،تیسری پک پشاور زلمی ،چوتھی باری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ہوگی،پانچویں باری کراچی کنگز اور چھٹی باری لاہور قلندرز کی ہوگی۔

پلاٹینم کیٹیگری کے تیسرے راؤنڈ میں پہلی باری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دوسری اسلام آباد یونائٹیڈکی ہوگی،تیسری پک لاہور قلندرز،چوتھی کراچی کنگز،پانچویں باری ملتان سلطانز اور چھٹی باری پشاور زلمی کی ہوگی۔

اسی طرح ڈائمنڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ کی پہلی پک کراچی کنگز کی ہوگی،دوسرے راؤنڈ کی ملتان سلطانز اور تیسرے راؤنڈ کی اسلام آباد یونائٹیڈ کے پاس ہوگی۔

گولڈ کیٹیگری کےپہلے راؤنڈ کی پہلی پک پشاور زلمی، دوسرے راؤنڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس ہوگی،تیسرے راؤنڈ کی پہلی پک ملتان سلطانز کی ہوگی۔

سلور کیٹیگری میں پہلے راؤنڈ کی پہلی باری ملتان سلطانز اور دوسرے راؤنڈ کی پشاور زلمی کے پاس ہوگی،تیسرے راؤنڈ کی پہلی پک لاہور قلندرز اور چوتھے میں ملتان سلطانز،پانچویں راؤنڈ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی ہوگی۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں پہلے راؤنڈ کی پہلی پک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دوسرے راؤنڈ کی کراچی کنگز کریں گے۔

سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پہلی پک اسلام آباد یونائیٹڈ اور دوسرے میں پشاور زلمی کی ہوگی،تیسرے راؤنڈ میں پہلی باری کراچی کنگز اور چوتھےمیں اسلام آباد یونائٹیڈز کے پاس ہوگی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version