ہوم Breaking News پنڈی ٹیسٹ کیلئے قومی پلیئنگ الیون کا اعلان

پنڈی ٹیسٹ کیلئے قومی پلیئنگ الیون کا اعلان

0


راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق اوپننگ کریں گے۔ کپتان شان مسعود، کامران غلام اور سعود شکیل پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی ٹیم کا حصّہ ہیں۔ پاکستان 3 اسپنرز نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے گزشتہ روز راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا تھا۔

انگلش ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں اور 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version