ہوم Breaking News چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر آرٹیکل 6 لگایا جائے: سینیٹر...

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر آرٹیکل 6 لگایا جائے: سینیٹر مشتاق احمد

0


جماعت اسلامی نے عام انتخابات مین مبینہ دھاندلی کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ ا۔ دھاندلی کرنے والوں سے الیکشن پر لگے 50 ارب وصول کئے جائیں۔ دھاندلی کرنے والے قومی مجرم اورآئین کےغدار ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر معافی مانگیں ، مستعفی ہوں ، یہ بھی مطالبہ کیا کہ سکندر سلطان راجہ پر آرٹیکل 6 لگایا جائے۔

سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ بلٹ نے بیلٹ اور گولی نے پرچی کو اغوا کیا۔ دھاندلی کرنے والوں سے الیکشن پر لگے 50 ارب وصول کئے جائیں۔ دھاندلی کرنے والے قومی مجرم اورآئین کےغدار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلی کے تحقیقات کےلیے ایک بااختیار جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، جعلی الیکشن سےجعلی حکومت بنے گی، دال میں کچھ کالا نہیں،ساری دال ہی کالی ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version