ہوم Breaking News کل کے احتجاج سے متعلق پی ٹی آئی کا بڑا اعلان

کل کے احتجاج سے متعلق پی ٹی آئی کا بڑا اعلان

0


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعے کو ہونے والے ملک گیر احتجاج کو مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہعمران خان نے کہا ہے کہ مستقبل اب عوام کےہاتھوں میں ہے، ہم سب کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جس ملک میں قانون نہ ہو وہاں ترقی اور سرمایہ کاری نہیں ہوسکتی، اقتدار پر جعلی طریقے سے قابض یہ دیکھیں کہ ملک کو کہاں لے کر جارہے ہیں، مزید بتایا کہ ہم کل کا احتجاج مؤخر کرتے ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لاہور کا جلسہ ہرصورت ہوگا۔ بعد ازاں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھڑ نے کہا کہ این اوسی ہو نہ یا ہو لاہور کا جلسہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے ممبر قومی اسمبلی کی احاطہ پارلیمنٹ سے گرفتاری کے خلاف جمعے کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

9 ستمبر کو اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

12 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا تھا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version