ہوم Breaking News کچن میں کام کرتے ہوئے ہاتھ پیر جل جانے پرآزمودہ ٹوٹکے

کچن میں کام کرتے ہوئے ہاتھ پیر جل جانے پرآزمودہ ٹوٹکے

0


روزمرہ کے کام کاج کے دوران خصوصا کچن میں کام کرتے ہوئے ہلکا پھلکا جلنا عام سی بات ہے۔

گرم پتیلی کوچھونے سے یا روٹی پکاتے ہوئے گرم توے پرہاتھ ٹچ ہوجانے یا پھر گرما گرم چائے کے ہاتھ پر جھلک جانے سے اس حصے پر ہلکی جلن ہونے لگتی ہے اور وہاں ہلکی سرخی آجاتی ہے۔ اس طرح کےہلکے جلنے سے فوری آرام کے لیے یہ ٹوٹکے بہت مفید رہتے ہیں اورآبلہ نہیں پڑتا ہے۔

گندم کے آٹے اور دہی کا پیسٹ
ہلکی سی جلن میں گندم کے آٹے میں دہی کو ملا کر مکس کرلیا جائے اور اسے متاثرہ حصے پر لگا کر چھوڑ دیں ، تو جلن سے نجات مل جائے گی۔ لیکن خیال رہے کہ اس حصےپر آبلے نہ پڑ گئے ہوں۔

فورا پانی بہا دیا جائے
معمولی جلنے کی صورت میں اس جگہ کو بہتے ہوئے پانی کے نیچے رکھ دیا جائے تو اس سے بھی چھالے نہیں پڑتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ پانچ سے دس منٹ تک پانی کے اندررکھا جائے تو جلن کے احساس میں بھی کمی ہوگی اور سکون بھی ملے گا۔

ناریل کا تیل بھی مفید رہے گا
بعض اوقات بھاپ سے جلنا بھی کافی تکلیف دیتا ہے۔ بھاپ سے ہونے والی جلن سے بچنے کے لیے سب سے پہلے اسے پانی سے دھو کر خشک کرلیں اور ناریل کا تیل وہاں لگا لیں۔جلن میں آرام مل جائے گا۔

ایلوویرا جیل لگایا جا سکتا ہے
ایلوویرا جیل اگر فریج میں رکھا ہوا ہو اوروہ کیمیکل سے پاک ہوتو اسے بھی ہلکے جلے ہوئے حصے پر لگانے سے جلن میں کمی آجاتی ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version