ہوم Breaking News آئی ایم ایف 25 ستمبر کو نئے قرض کی منظوری دے گا،...

آئی ایم ایف 25 ستمبر کو نئے قرض کی منظوری دے گا، تمام معاملات طے

0


عالمی مالیاتی فنڈز کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تائید کی اور کہا ہے کہ 25 ستمبر کو ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں قرض پروگرام کی منظوری دی جاسکتی ہے۔ آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزیک نے بتایا کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا جس میں پاکستان کے لیے نئے قرض پروگرام کی منظوری متوقع ہے۔

پاکستان آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں کامیاب ہوگیا کیونکہ 25 ستمبر کو ہونے والے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے قرض پروگرام کی منظوری کو بھی ایجنڈے کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

اس بات کی تصدیق آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزیک نے کی اور بتایا کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا جس میں پاکستان کے لیے نئے قرض پروگرام کی منظوری متوقع ہے۔

جولیا کوزیک کے مطابق پاکستان کے ساتھ مذاکرات جولائی میں مکمل ہو گئے تھے، جس میں 7 ارب ڈالرز کے نئے قرض پروگرام پر بات چیت ہوئی تھی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ الحمدللہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ٹیم، آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم اور متعلقہ اداروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے حتمی مراحل میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ آئی ایم اہف کے بورڈ کے اجلاس میں ان معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی، معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی کے رجحان سے عام آدمی کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک بیان میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں، رواں ماہ آئی ایم ایف کےبورڈاجلاس میں ان معاملات کو حتمی شکل دے دی جائےگی۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہےکہ معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے، شرح سود میں کمی سےسرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی، معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، مہنگائی میں مسلسل کمی کے رجحان سے عام آدمی کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ وزیراعظم کی ٹیم، آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم اور متعلقہ اداروں کے شکرگزار ہیں۔ وزیراعظم کی ٹیم،آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم اور متعلقہ اداروں نے حتمی مراحل میں کلیدی کردار ادا کیا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version