ہوم Breaking News آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا مستقل کپتان کون ہوگا؟

آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا مستقل کپتان کون ہوگا؟

0


آل راؤنڈر مچل مارش کو آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا مستقل کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل مارش ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے، ان کو کپتان بنانے کی منظوری بورڈ میٹنگ میں دی جائے گی۔

ایرون فنچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلوی ٹیم کا مستقل کپتان مقرر نہیں کیا گیا تھا جب کہ مچل مارش نے نیوزی لینڈ کے خلاف حال میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کی تھی، آسٹریلیا نے سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس حوالے سے آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈانلڈ کا کہنا ہے کہ تمام راستے مچل مارش کے کپتان بننے کی طرف جا رہے ہیں، ہمارے خیال میں وہ ورلڈ کپ ٹیم کے کپتان ہیں، وہ جیسے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو لے کر چل رہے ہیں، ہم مطمئن اور خوش ہیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ مچل مارش ٹیم کی کپتانی کے حق دار ہیں ، انہوں نے آئی سی سی ریویو میں اظہارِ خیال کیا کہ مچل نےحالیہ میچز میں اچھی کپتانی کی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ جیسےتجربہ کار کو ورلڈ کپ میں ساتھ رکھنا اچھا لگتا ہے،اس کے ساتھ یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ اسٹیو اسمتھ کو کیا کردار دیں گے۔

رکی پونٹنگ نے کہا میرے خیال میں اگر اسٹیو اسمتھ اسکواڈ میں شامل ہوتے ہیں تو وہ آغاز میں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے ، یہ گزشتہ چند ماہ میں واضح ہوا ہے، نیوزی لینڈ میں وہ سب میچز نہیں کھیلے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں اسٹیو اسمتھ کو اسکواڈ میں تو رکھوں گا لیکن وہ میری شروع کی پلیئنگ الیون میں نہیں ہوں گے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version