ہوم Breaking News ابھیشیک بچن کا ایشوریا سے متعلق بڑا بیان، مداحوں کی حیرت میں...

ابھیشیک بچن کا ایشوریا سے متعلق بڑا بیان، مداحوں کی حیرت میں اضافہ

0


بالی وڈ اسٹار کپل کے درمیان گزشتہ کئی عرصے سے جاری طلاق کی افواہوں کے دوران ابھیشیک کے ایشوریا سے متعلق بیان نے مداحوں کو حیران کردیا۔

ان دنوں ابھیشیک بچن کی نئی فلم ’ آئی وانٹ ٹو ٹاک‘مداحوں کی جانب سے خاصی پذیرائی سمیٹ رہی ہے، اس فلم کی کہانی ایک بیمار باپ کے اس کی بیٹی کے ساتھ پیچیدہ تعلقات پر مبنی ہے۔

حال ہی میں اپنی نئی فلم سے متعلق گفتگو کے دوران ابھیشیک نے اپنی بیٹی اور اس کی پرورش کیلئے ایشوریا کی سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا جب کہ ساتھ ہی اپنے والدین کے مصروف ترین شیڈول کے باوجود بچوں کو مکمل وقت دینے پر ان کو سراہا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران ابھیشیک کا کہنا تھا کہ میں نے بچپن میں خود کو کبھی تنہا محسوس نہیں کیا، جب میں پیدا ہوا تو میری والدہ نے بچوں کی پرورش کیلئے شوبز سے دوری اختیار کرلی، دوسری طرف ہم نے کبھی بھی اپنے لیے والد کی غیر موجودگی بھی محسوس نہیں کی۔

اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی آرادھیا سے متعلق انہوں نے کہا کہ’میرے گھر میں، میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ایشوریا گھر پر آرادھیا کے ساتھ ہیں جس کیلئے میں ایشوریا کا بے حد شکر گزار ہوں۔

ایک باپ کی حیثیت اپنا تجربہ شیئر کوتے ہوئے ابھیشیک نے بتایا کہ ’بطور والدین ہمارے بچے ہمیں حوصلہ دیتے ہیں، والدین اپنے بچوں کیلئے ایک ٹانگ پر پہاڑوں پر بھی چڑھ جاتے ہیں، میں یہ بات ماؤں کے لیے بے حد احترام کے ساتھ تسلیم کرتا ہوں کیونکہ وہ جو کچھ بھی اپنے بچوں کیلئے کرتی ہیں کوئی بھی نہیں کر سکتا مگر ایک باپ اپنے بچوں کیلئے خاموشی سے سب کرتا ہے کیونکہ اسے اظہار نہیں آتا، مردوں کی یہی خامی ہے، عمر کے ساتھ بچوں کو احساس ہوتا ہے کہ ان کے باپ ان کیلئے کتنے مضبوط تھے، شاید وہ پس منظر میں رہے لیکن ان کیلئے ہمیشہ موجود رہے۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم اب کچھ عرصے سے دونوں میں طلاق کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

ایشوریا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر آرادھیا کی 13ویں سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کی تھیں تاہم ان تصاویر میں بھی ابھیشیک موجود نہیں تھے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version