ہوم Breaking News احد رضا میرنے رمشا خان سے تعلقات کی افواہوں پر کیا کہا؟

احد رضا میرنے رمشا خان سے تعلقات کی افواہوں پر کیا کہا؟

0


اداکار احد رضا میر نے اپنی نجی زندگی اور ساتھی اداکارہ کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر کسی قسم کی لب کشائی کرنے سے انکار کردیا۔

احد رضا میر کا صحافی ملیحہ رحمان نے انٹرویو کیا جس میں انہوں نے اداکار سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی افواہوں سے متعلق پوچھا۔

ملیحہ نے اداکارہ رمشا خان کا نام لیے بغیر سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر آپ کی تصاویر سامنے آتی ہیں جس پر مداحوں کے ذہنوں میں خیال آتا ہے کہ کیا یہ سنگل ہیں؟ یا کیا یہ کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں؟ کیا آپ ان سوالات کے جواب دینا چاہیں گے؟

جواب میں احد رضا میر نے کہا میں بور قسم کا انسان ہوں، مجھے نہیں لگتا لوگوں کو میری زندگی کے بارے میں جاننے میں دلچسپی ہوگی، میں چاہتا ہوں میری زندگی نجی رہے اورلوگ وہی سمجھتے ہیں جو وہ سمجھنا چاہیں۔

اداکار نے مزید کہا مجھے نہیں لگتا کہ میری کسی تصویر یا سوشل میڈیا پوسٹ پر مجھے کسی کو بھی وضاحت دینے کی کوئی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔

بعدازاں 2022 میں خبریں سامنے آئیں کہ سجل اور احد کے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن ان افواہوں پر دونوں اداکاروں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا، نہ ہی سجل اور نہ ہی احد رضا میر نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی۔

بظاہر دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے جس کی تصدیق صحافی آمنہ عیسانی بھی کرچکی ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version