ہوم Breaking News اذلان شاہ ہاکی کپ؛ پاکستان کا فاتحانہ آغاز، ملائیشیا کو شکست دے...

اذلان شاہ ہاکی کپ؛ پاکستان کا فاتحانہ آغاز، ملائیشیا کو شکست دے دی

0


سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-4 گولز سے شکست دے کر ایونٹ کا کامیابی سے آغاز کیا۔

ہفتہ کو ملائیشیا کے شہرہ ایپوہ میں شروع ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے 30ویں ایڈیشن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

پاکستان نے ڈریگ فلکر سفیان خان نے پہلے کوارٹر کے 9ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی تاہم چار منٹ بعد ہی ملائیشین کھلاڑی ابوکمال اظرائے نے گول کر کے مقابلہ 1-1گول سے برابر کر دیا۔

دوسرے کواrٹر کے 28ویں منٹ میں میزبان ٹیم کے ابو کمال اظرائے نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی جبکہ تیسرے کوارٹر میں بھی ملائیشیا کا پلہ بھاری رہا اور ابو کمال اظرائے نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کو 1-3 کی برتری دلا دی۔

آخری کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا جہاں قومی ٹیم نے شاندار انداز میں میچ میں واپسی کی۔

پاکستان کے سفیان خان نے 50ویں اور ذکریا حیات نے 53ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر یکے بعد دیگرے دو گولز کر کے مقابلہ 3-3گولز سے برابر کر دیا۔

میچ کے 59ویں منٹ میں ملائیشیا کے شیلوسلوریس نے گول کر کے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم اسی منٹ میں سفیان خان نے ناصرف شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ مقابلہ بھی 4-4گولز سے برابر کر دیا۔

میچ کے آخری منٹ میں پاکستان کے ابومحمود نے پینالٹی کارنر پر شاندار گول کر کے ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں 4-5 سے فتح دلوا دی۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کل اتوار کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا۔

 




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version