استحکام پاکستان پارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی، 4 آزاد اراکین پنجاب اسمبلی نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے اراکین نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کاا ظہار کیا ، لاہور کے حلقہ پی پی 91 بھکر سے غضنفر چھینہ ، پی پی 284 تونسہ سے حافظ ظاہر ، پی پی 270 سے زاہد بھٹہ، پی پی 296 راجن پور سے اویس دریشک نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے۔
عبدالعلیم خان سے ملاقات کے دوران شامل ہونے والے تمام اراکین اسمبلی نے عبدالعلیم خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی صورتحال میں مضبوط حخومت حالات کا اولین تقاضا ہے ، صدر آئی پی پی نے کہا کہ ملکی استحکام کیلئےمضبوط معاشی پالیسی ناگزیر ہے، غربت،مہنگائی سےتنگ عوام کو فوری ریلیف دینا ہوگا،مزید10سے15اراکین اسمبلی رابطےمیں ہیں۔