ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ ایچ خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فرخ ایچ خان نے اپنے عہدے سے بہتر موقع ملنے پر استعفیٰ دیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ نے آج (5 جولائی کو) اہم اجلاس طلب کیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیے کے مطابق بورڈ اجلاس میں فرخ ایچ خان کے استعفے کا جائزہ لیا جائے گا۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بورڈ اجلاس کے بعد حسبِ ضرورت معلومات فراہم کی جائے گی۔