پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 618 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 11 بج کر 34 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 618 پوائنٹس یا 0.93 فیصد بڑھ کر 67 ہزار 166 پر پہنچ گیا۔
آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں مثبت رججان دیکھا جا رہا ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 627 پوائنس اضافے کے بعد 67 ہزار عبور 177 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 641 پوائنٹس فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 547 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
اس سے قبل 12 دسمبر 2023 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔