سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کی جانب الیکشن نتائج پر ردعمل، نئی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
پوسٹ شئیر کرتے ہوئے قاسم خان کا کہنا تھا کہ آپ تمام لوگوں کا بے حد شکریہ جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیا، ساتھ ہی قاسم خان نے پاکستان کا جھنڈا بھی اپنے پوسٹ پر شئیر کیا۔
Thank you all for voting PTI ??
— Kasim Khan (@Kasim_Khan_1999) February 9, 2024
پی ٹی آئی کے بانی کے دونوں بیٹے اس وقت لندن میں والدہ کے ہمراہ رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، جبکہ الیکشن سے ایک دن قبل قاسم اور سلیمان کی ایک اور تصویر نے پاکستانی سوشل میڈیا پر سب کی توجہ خوب سمیٹ لی تھی، جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا تھامے ہوئے تھے۔
دونوں بیٹوں کی اسی تصویر کو عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے بھی لائک کیا تھا۔
دوسری جانب صحافی احتشام الحق کے ساتھ سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
Lovely meeting you @Kasim_Khan_1999 pic.twitter.com/34qErzggrz
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) February 9, 2024
اس تصویر میں قاسم اور صحافی ایک ریستوران میں بیٹھے ہیں، جبکہ قاسم کے چہرے پر مسکراہٹ بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔