ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے17 اگست کو نیو انرجی وہیکل مینوفیکچررز بی وائے ڈی پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی باضابطہ نمائش کریں گے۔
اس منصوبہ کےاجرا ءکےلیے بی وائے ڈی نےہب پاورکمپنی کے تحت قائم کی گئی میگا موٹرزپرائویٹ لمیٹڈ” کے ساتھ اشتراک کیاہے۔
متعلقہ کمپنیزکی اسٹریٹجک شراکت داری کا باقاعدہ اعلان مارچ 2024 میں کیا گیا تھا،اس اقدام کا مقصد پاکستان میں وسیع پیمانے پہ الیکٹرک اور پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانا ہے۔
ماحول کی آلودگی کم کرنا ایس آئی ایف سی کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے، ایس آئی ایف سی کےاس ماحول دوست اقدام سےپاکستان کے آٹوموٹیومنظرنامے پر نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جارہی ہے۔
بی وائے ڈی کمپنی نےنیو انرجی وہیکل کی پیداوارمیں ایک نام کمایا اور 2023 میں یہ عالمی حریفوں کو پیچھےچھوڑتے ہوئےنیو انرجی وہیکل کی دنیا کا اولین فروخت کنندہ بن گئی۔
ایک محفوظ اورمضبوط پاکستان کے قیام کے لیے،الیکٹرک گاڑیوں کی ترویج کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔