ہوم Breaking News امریکا کی معمر ترین خاتون نے طویل زندگی کا راز بتا دیا

امریکا کی معمر ترین خاتون نے طویل زندگی کا راز بتا دیا

0


ناؤمی وائٹ ہیڈ نامی 114 سالہ خاتون نے امریکا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

114 سالہ خاتون کو یہ اعزاز اس وقت حاصل ہوا جب 22 اکتوبر کو الزبتھ فرانسس کا 115 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔

پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والی ناؤمی وائٹ ہیڈ کی پیدائش 10 ستمبر 1910 کو جارجیا کے ایک فارم میں ہوئی تھی۔ جارجیا میں وہ کپاس اور تمباکو چننے کا کام کرتی رہی تھیں۔

انہوں نے 1930 کی دہائی میں شادی کی تھی اور ان کے شوہر کا انتقال 1980 کی دہائی میں ہوا تھا۔ اتنی طویل زندگی کے دوران ان کے شوہر اور 3 بیٹوں کا انتقال ہوچکا ہے۔

وہ اس وقت Greenville West Salem میں ایک سنیئر لیونگ کمیونٹی کے مرکز میں مقیم ہیں۔ ناؤمی وائٹ ہیڈ نے اپنی طویل ترین زندگی کا ممکنہ راز بھی بتایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ‘میں اس وقت تک زندہ رہوں گی جب تک خدا کی مرضی ہوگی’۔ ناؤمی وائٹ ہیڈ کے مطابق ان کے جینز نے ان کی طویل العمری میں کردار ادا کیا ہے۔

ان کے والد بھی 90 سال سے زائد عرصے تک زندہ رہے تھے۔ وہ کھانا پکانے، خاکے بنانے اور موسیقی سننے جیسی عادات کو بھی لمبی عمر کے لیے اہم عناصر قرار دیتی ہیں۔

اپنی پوری زندگی میں انہوں نے تمباکو نوشی یا الکحل کے استعمال سے گریز کیا۔ ستمبر 2023 میں ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی کی مدت کا کوئی ہدف طے نہیں کیا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version