ہوم Breaking News امریکا کی پاکستان میں آزادی اظہار اور پریس پر پابندیوں سے متعلق...

امریکا کی پاکستان میں آزادی اظہار اور پریس پر پابندیوں سے متعلق رپورٹس پر اظہار تشویش

0


امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار اور پریس پر پابندیوں سے متعلق رپورٹس پر تشویش ہے، اظہار رائے کی بندش پاکستانی حکومت کی اپنے ہی پالیسی کے خلاف ہے۔

اپنی پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں امریکی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے۔ 

صحافیوں نے ان سے پاکستانی وزارت خارجہ کی بھارت کے حوالے سے رپورٹ پر بھی سوال کیا جس پر ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستانی دفتر خارجہ کی رپورٹ پر ابھی کوئی معلومات نہیں، پاکستانی یا بھارتی حکومت ہی اس معاملے پر کوئی بات کر سکتی ہے۔

امریکی ترجمان سے پاک ایران کشیدگی پر بھی سوال کیا گیا جس پر ویدانت پٹیل نے جواب دیا کہ ایران خطے میں جارحانہ اقدامات کر رہا ہے، اس معاملے پر پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version