ہوم Breaking News انٹرنیٹ کے بغیر گوگل میپس استعمال کرنے کا طریقہ جانیں

انٹرنیٹ کے بغیر گوگل میپس استعمال کرنے کا طریقہ جانیں

0


تصور کریں کہ آپ گاڑی میں کسی ایسی جگہ پر سفر کر رہے ہیں جہاں پہلے کبھی نہیں گئے اور وہاں اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے گوگل میپس پر انحصار کر رہے ہیں، مگر اچانک انٹرنیٹ نے کام کرنا بند کردیا تو پھر؟

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ پاکستان یا دیگر ممالک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کچھ زیادہ اچھی نہیں ہوتی یا وہ دستیاب ہی نہیں ہوتی۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ گوگل میپس کو انٹرنیٹ کے بغیر بھی مختلف جگہوں پر استعمال کرسکتے ہیں۔

البتہ اگر آپ اپنے سفر کا روٹ تبدیل کرتے ہیں تو پھر گوگل میپس کا یہ فیچر کارآمد ثابت نہیں ہوتا۔

اگر آپ کسی ایسے علاقے کا سفر کرنے والے ہیں جس سے واقف نہیں تو آف لائن میپس فیچر کو استعمال کرنے سے مدد مل سکتی ہے۔

یہ فیچر استعمال میں بہت آسان ہے اور گوگل کی سروس اسی طرح کام کرتی ہے جیسے انٹرنیٹ پر کرتی ہے۔

تو یہ فیچر کیسے کام کرتا ہے؟

پہلے یہ جان لیں کہ اس فیچر کے لیے آپ کو پورے گوگل میپس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اپنے سفر سے قبل مخصوص علاقے یا شہر، ملک یا خطے کے میپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

اس کے لیے اینڈرائیڈ فون یا آئی فون پر گوگل میپس کو اوپن کریں اور اوپر دائیں جانب پروفائل پکچر پر کلک کریں۔

وہاں آف لائن میپس اور پھر سلیکٹ یور اون میپ آپشن کا انتخاب کریں۔

اپنی انگلیوں کی مدد سے اس مخصوص علاقے یا شہر کا انتخاب کریں جس کا نقشہ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔

جب آپ اس میپ پر زوم ان یا آؤٹ کریں گے تو گوگل کی جانب سے بتایا جائے گا کہ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے پر فون کی کتنی اسٹوریج کی ضرورت ہوگی۔ اگر آپ اس سے مطمئن ہوں تو ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں۔

اگر یہ طریقہ مشکل محسوس ہوتا ہے تو آپ شہر یا کسی اور علاقے کا نام گوگل میپس میں سرچ کریں اور پھر وہاں موجود ڈاؤن لوڈ آپشن پر کلک کریں۔ البتہ یہ طریقہ کار صرف آئی فون پر ہی کام کرتا ہے۔

کسی علاقے کے میپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے وائی فائی پر کنکٹ کرنے کی ضرورت ہوگی، اگر آپ موبائل ڈیٹا پر ایسا کرنا چاہتے ہیں تو آف لائن میپس پیج پر جاکر اوپر دائیں کونے میں گیئر آئیکون کو کلک کریں۔

وہاں وین ٹو ڈاؤن لوڈ آف لائن میپس پر کلک کرکے اوور وائی فائی اور موبائل نیٹ ورک آپشن کا انتخاب کریں۔

ایسا کرنے کے بعد آپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی گوگل میپس کو مخصوص علاقوں میں استعمال کرسکیں گے۔

مگر آف لائن میپس میں ٹریول ٹائم یا متبادل راستوں کے آپشنز نظر نہیں آئیں گے، البتہ یہ ضرور علم ہو جائے گا کہ سفر کتنا طویل ہوسکتا ہے۔

آف لائن میپس میں ٹرانزٹ، سائیکل یا پیدل چلنے کے راستے نہیں دستیاب ہوں گے، صرف ڈرائیونگ ڈائریکشنز کو دیکھنا ممکن ہوگا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version