ہوم Breaking News انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کب تک توسیع کی...

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کب تک توسیع کی گئی؟ جانیے

0


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں14دن کی توسیع کی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے14اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، ایف بی آر کے مطابق ٹیکس بار نے بھی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ تاجروں کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں 30 دن کی توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ سسٹم میں خرابی سے گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی درخواست وزیر خزانہ کو بھجوائی تھی جس کے مطابق آخری تاریخ میں15دن کی توسیع کرنے کا کہا گیا تھا۔

ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی حتمی منظوری وزیر خزانہ نے دی ہے جو وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت سے کی گئی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version