ہوم Breaking News انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

0


انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔ انگلش ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

انگلینڈ نے 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر بطور اسپیشلسٹ اسپنرز ٹیم میں شامل ہیں۔

زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پاپ، جو روٹ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ ہیری بروک، کپتان بین اسٹوکس، جمی اسمتھ بھی راولپنڈی ٹیسٹ کھیلیں گے۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کی بھی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اور 3 میچز کی یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version