ہوم Breaking News ’اَن ریڈ‘ میسجز سے تنگ واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

’اَن ریڈ‘ میسجز سے تنگ واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

0


میٹا کی فوری پیغام رسائی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلیکشن واٹس ایپ کے صارفین کے لیے خوش خبری سامنے آ گئی۔

اب صارفین بغیر پڑھے پیغامات کے حوالے سے ملنے والے نوٹیفکیشن سے جان چھڑا سکیں گے۔ WABetaInfo کے مطابق میٹا ایپ نئے آپشن کو ڈیزائن کر رہی ہے تاکہ صارفین ان چاہے نوٹیفکیشن سے اپنی جان چھڑا سکیں۔

یوں تو واٹس ایپ کی سیٹنگ میں نوٹیفکیشن اور اس کی ساؤنڈ بند کرنے کا آپشن پہلے ہی موجود ہے لیکن ایپلیکشن کھولنے پر ’اَن ریڈ‘ میسجز کی نشاندہی کرنے والی آئیکنز کی بھرمار پریشانی کا باعث بن جاتی ہے۔

اب واٹس ایپ نئے فیچر پر کام کر رہا ہے تاکہ صارفین مذکورہ آئیکنز سے اپنی جان چھڑا سکیں۔

بیٹا انفو نے حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے، جس کا نام ’Mark all chats as read‘ ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین ایک ہی کلک سے تمام اَن ریڈ میسجز کے نوٹیفکیشن ختم کر سکیں گے۔

بیٹا انفو کے مطابق فی الحال اس فیچر پر کام جاری ہے، جسے جلد ہی صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version