ہوم Breaking News اکشے کمار کی کیرئیر کی مشکل ترین فلم کونسی تھی؟

اکشے کمار کی کیرئیر کی مشکل ترین فلم کونسی تھی؟

0


بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے ’گرم مصالحہ‘ کو اپنے کیرئیر کی سب سے مشکل فلم قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اکشے کمار نے کہا کہ 2005 میں ہٹ ہونے والی فلم ‘گرم محالصہ’ میں کام کرنا بہت مشکل رہا، اس فلم کو کرتے وقت میں ہانپتا تھا کیونکہ فلم کے ڈائریکٹرپریا درشن لمبے لمبے شاٹس لیتے تھے اور مجھے فلم کی شوٹنگ ایک ڈرامے کی طرح محسوس ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم میں تین اداکاراؤں کے ساتھ مجھے الگ الگ کردار ادا کرنا تھا، ساتھ ہی مختلف چہرے کے تاثرات دینے تھے، ڈائریکٹر ان تمام کرداروں کے ساتھ ایک ہی شاٹ میں پورا سین ریکارڈ کرتا تھا۔

اداکار نے مزید بتایا کہ اس فلم کے کچھ شاٹس تقریباً 10 منٹ لمبے تھے، مجھے ان چیزوں کے مقابلے میں ایکشن کرنا یا ڈانس کرنا زیادہ آسان لگے گا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version