ہوم Breaking News اگر کوئی میرا فون نہ اٹھائے تو میں نمبر بلاک کردیتی ہوں:...

اگر کوئی میرا فون نہ اٹھائے تو میں نمبر بلاک کردیتی ہوں: معروف اداکارہ کا انکشاف

0


سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہےکہ اگر کوئی آپ کو نظر انداز کرے تو اسے محبت سے الگ کردیں۔

بشریٰ انصاری اپنے یوٹیوب چینل پر مداحوں کیلئے ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں جس میں وہ اپنے مداحوں کو نصیحت کرنے کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کرتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اگر کوئی آپ کو نظر انداز کرے تو آپ اسے محبت سے الگ کردیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے بھی کچھ کالز ایسی آتی ہیں جنہیں میں نہیں اٹھاتی لیکن اگر آپ سے محبت کرنے والے آپ کا فون نہ اٹھائیں تو اس کا مطلب ہے آپ ان کیلئے ضروری نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 3 بار فون کرنے پر اگر کوئی میرا فون نہ اٹھائے تو میں نمبر بلاک کردیتی ہوں اور ڈیلیٹ بھی کردیتی ہوں۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھاکہ میں نوجوانوں کو تھوڑی رعایت دیتی ہوں کیونکہ ان کے پاس کرنے کو بہت کام ہوتے ہیں اسی لیے کال مس ہوسکتی ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version