ہوم Breaking News ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ؟ نیتن یاہوکا اہم بیان

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ؟ نیتن یاہوکا اہم بیان

0


اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ممکنہ ایرانی حملے کے پیش نظر رمات ڈیوڈ ایئربیس کا دورہ کیا اور دفاعی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فضائی اڈے کے دورے پر افسران سے خطاب میں کہا ہے کہ اپنی سرزمین کے دفاع میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے اور ہر طرح کے خطرات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ آج یہاں میں اس لیے ہوں تاکہ قریب یا دور سے ہونے والے حملوں کے خلاف اپنی تیاریوں کو دیکھ سکوں۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنے یا جوابی حملہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ادھر اسرائیلی انٹیلی جنس چیف شلومی بائنڈر کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت غزہ میں ایک طویل اور مشکل ترین جنگ لڑ رہے ہیں جو اب لبنان تک پھیل سکتی ہے۔ اپنے 109 یرغمالیوں کی بازیابی تک جنگ جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور انٹیلی جنس چیف شلومی بائنڈر کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ میں ایرانی مشن اور پاسداران انقلاب نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل پر حملہ کرکے بھرپور جواب دیا جائے گا چاہے اس میں کتنا ہی وقت کیوں نہ لگے۔

 




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version