ہوم Breaking News ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے والے طلبا کے لیے اہم خبر

ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے والے طلبا کے لیے اہم خبر

0


ایم ڈی کیٹ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ، جس میں بی ڈی ایس کیلئے 24 ہزار 518 اور ایم بی بی ایس کیلئے21ہزار355طلبااہل قرارپائے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کے نتائج کااعلان کردیا، جس میں محبوب علی اورقیصرعلی نے 194نمبر لےکرپہلی پوزیشن حاصل کی۔

ترجمان نے بتایا کہ بی ڈی ایس کیلئے 24 ہزار 518 اور ایم بی بی ایس کیلئے 21 ہزار 355 طلبا اہل قرار پائے۔

یونیورسٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ 38 امیدواروں نے 190 سے زیادہ نمبرز حاصل کیے اور 658 طلبا غیر حاضر تھے جبکہ 30 فیصد امیدواروں نے 100 سے کم نمبرز حاصل کیے۔

یاد رہے اتوار کو ملک بھر کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ٹیسٹ لیا گیا تھا، ڈاکٹر بننے کے ڈیڑھ لاکھ سےزائدخواہشمند شریک ہوئے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version