ہوم Breaking News بابراعظم کا سرفراز کے بارے میں اہم انکشاف سامنے آگیا

بابراعظم کا سرفراز کے بارے میں اہم انکشاف سامنے آگیا

0


قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے سابق کپتان سرفراز احمد کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

گزشتہ روز ٹوئٹر (ایکس) پر لائیو سیشن کے بابراعظم نے مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیف بھائی واقعی میرے بلے کی تعریف کرتے ہیں اور مسلسل اصرار کرتے ہیں، ‘یہ میرا بیٹ ہے، میچ کیلئے دوسرے بیٹ کا انتخاب کریں’، سیفی بھائی نے مسلسل میری حمایت کی آج جس مقام پر ہوں اسکا سہرا سرفراز احمد کے سر جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا رکن بننا چاہتا ہوں، بابراعظم نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سے ایک لیگ کو چننے کا کہا گیا تو مڈل آرڈر بیٹر نے پی ایس ایل کو بہترین ٹورنامنٹ قرار دیا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version