ہوم Breaking News بالوں کو سیدھے، ملائم بنانے کے 4 آسان طریقے

بالوں کو سیدھے، ملائم بنانے کے 4 آسان طریقے

0


اگر آپ بالوں کے ٹوٹنے اور گرنے کی وجہ سے پریشان ہیں ،اور قدرتی علاج کی تلاش میں ہیں تو ہماری دی گئی ان تراکیب کو آزمائیں جو گرتے بالوں کو روکنے میں موثر رہیں گی

۔بنانے میں آسان ہیئر ماسک کو اپنی ہفتہ وار ہیئر کیئر روٹین میں شامل کر کے آپ اپنے بالوں کو گھنا ، مضبوط اور قدرتی انداز سے بالوں کو گرنے سے روک سکتی ہیں ۔

کیلے اور شہد کا ماسک

ایک پیالے میں کیلے کو اچھی طرح میش کر لیں ۔

دو کھانے کے چمچ شہد کو کیلے کا ساتھ ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

اس مکسچر کو اپنے بالوں میں لگالیں ۔ لگاتے ہوئے جڑوں اور کناروں پر خاص توجہ دیں ۔

ماسک کو 30 منٹ کے لئے لگا رہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے بالوں کو دھو لیں ۔

کیلے سر کی کھال کو غذا دے کر بالوں کو مضبوط بناتے ہیں ، جبکہ شہد نمی فراہم کر کے بالوں کی افزائش کوبہتر بناتا ہے ۔

کڑھی پتوں اور کوکونٹ آئل کا ماسک

ایک کپ کوکونٹ آئل کو گرم کرلیں اورمٹھی بھرتازہ کڑھی پتے اس میں شامل کرلیں ۔

اب اس میں کڑھی پتوں کواس وقت تک پائین جب تک کہ وہ براؤن نہ ہو جائیں ۔

روم ٹمپریچر پرمکسچر کو ٹھنڈا ہونے دیں ۔

اس تیل سے بالوں کا مساج کریں اور اچھی طرح اطمینان کر لیں کہ پورےسر پر تیل لگ گیا ہو ۔اسے ایک رات کے لئے بالوں میں لگارہنے دیں اور اگلی صبح شیمپو سے دھو لیں ۔

کوکونٹ آئل بالوں کے فولیسلز کوغذائیت دے گا ، جبکہ کڑھی پتے اینٹی آکسیڈنٹ سے پر ہوتے ہیں ۔جو بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔

دہی اور میتھی دانے کا ماسک

دوکھانے کے چمچ میتھی دانہ کو آدھا کپ دہی میں مکس کرکے ایک رات کے لے رکھ دیں ۔

اگلی صبح، دہی اور میتھی دانہ کو بلینڈ کر کے ایک پیسٹ بنا لیں ۔

اب اس پیسٹ کو سر کی کھال اور بالوں مییں لگائیں۔

اسے 45 منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں ۔

میتھی دانہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط اور انہیں گرنے سے روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، جبکہ دہی بالوں کو اضافی چمک دیتا ہے ۔

ایلو ویرا اور انڈے کا ماسک

ایلو ویرا سے جیل نکال کر اسے ایک انڈے کے ساتھ بلینڈ کر لیں ۔

اس مکسچر کو اپنے بالوں میں لگادیں ۔ بالوں کی کھال اور جڑوں پر خاص توجہ دیں ۔

اپنے بالوں کو ایک شاور کیپ سے کور کر لیں اور ماسک کو 30منٹ کے لئے چھوڑ دیں ۔

ٹھنڈے پانی اور شیمپو سے بالوں کو کھنگال لیں ۔

ایلو ویرا انزائم پرمشتمل ہوتا ہے اور بالوں کی افزائش بہتر بناتا ہے ،جبکہ انڈے بالوں کی مضبوطی کےلئے پروٹین مہیا کرتے ہیں ۔اور انہیں گرنے سے روکتے ہیں ۔

سیب کا سرکہ اور زیتون کے تیل کا ماسک

ایک پیالے میں زیتون کا تیل اور سیب کے سرکہ کو ہم وزن ملا لیں ۔

اس مکسچر کوبالوں میں لگا لیں اور سرکی کھال کا مساج کر لیں ۔

اسے 20۔30منت تک لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔

سرکہ کھال کی PH لیول کو متوازن کرتا ہے اور بالوں کی نشونما اورانہیں گرنے سے روکنے میں مددگار ہے ۔ جبکہ زیتون کا تیل بالوں کو موئسچرائز رکھتا ہے ۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version