ہوم Breaking News بالوں کی خشکی اصل میں کیا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں...

بالوں کی خشکی اصل میں کیا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

0


بالوں یا کندھوں پر خشکی اچھی نہیں لگتی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگرچہ خشکی آپ کے بالوں پر ظاہر ہوتی ہے لیکن اس حالت کا تعلق آپ کے سر کی جِلد سے ہے؟

خشکی جلد کی سوزش کی ایک قسم ہے۔ ایک مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ ہم میں سے نصف لوگ کسی نہ کسی وقت اس حالت کا شکار ہوتے ہیں۔

ہر ایک کے سر کی جِلد میں قدرتی جرثوموں کا مخصوص تناسب موجود ہوتا ہے جسے مائکرو بایوم کہا جاتا ہے۔

تاہم بعض اوقات بعض قسم کے جرثوموں کا تناسب بگڑ جاتا ہے جسے dysbiosis کہتے ہیں جس کے نتیجے میں خشکی پیدا ہوتی ہے۔ خشکی والے لوگوں کے سر میں بعض قسم کی ییسٹ اور بیکٹیریا زیادہ بڑھ جاتے ہیں بنسبت صحت مند جِلد والے لوگوں کے۔ اسی طرح زیادہ خشکی والے لوگوں کو سر میں زیادہ تیل لگانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

ویک فاریسٹ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں ماہر امراضِ جِلد، ایمی میک میکل نے کہا کہ لوگ اکثر یہ سوچنے میں غلطی کرتے ہیں کہ سر میں، خشکی اور خارش، جلد کے خشک ہوجانے کی وجہ سے ہوتی ہے، اس لیے وہ تیل لگاتے ہیں۔ لیکن حقیقت میں وہ معاملات کو مزید خراب کرتے ہیں۔

ایمی نے بتایا کہ خُشکی درحقیقت ایک چکنائی اور ذرات والا مادہ ہے۔ بہت زیادہ تیل نقصان دہ بیکٹیریا اور ییسٹ کے لیے اضافی غذائیت فراہم کرتا ہے اور خشکی کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے۔خشکی سے نمٹنے کے لیے وضع کردہ لیبل والے شیمپو استعمال کریں۔ اگر وہ کام نہیں کرتے، تو آپ کا ڈاکٹر آپ کو کوئی دوسرا علاج تجویز کر سکتا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version