ہوم Breaking News بالی وڈ کا مشہور اداکار جو ٹیکسی ڈرائیور اور ویٹر تھا؟

بالی وڈ کا مشہور اداکار جو ٹیکسی ڈرائیور اور ویٹر تھا؟

0


بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار نے حال ہی میں اپنے ماضی سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل وہ بیرونِ ملک ٹیکسی چلاتے تھے اور ہوٹل میں ویٹر کی نوکری بھی کرچکے ہیں۔

یہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ رندیپ ہودا ہیں جنہوں نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے متعلق چند باتیں بتائیں۔

رندیپ ان دنوں اپنی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ‘سواتنترا ویر سوارکر’ کی کامیابی پر خوب داد وصول کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں ان کا انٹرویو کیا گیا جس میں اداکار و ہدایتکار نے زمانہ طالب علمی کا ذکر کیا اور بتایا کہ انہوں نے پڑھائی کرنے کے ساتھ ساتھ گزر بسر کرنے کے لیے آسٹریلوی شہر میلبورن میں تین سال تک ٹیکسی چلائی۔

اداکار کے مطابق یہ 90 کی دہائی کی بات ہے اور میں ڈرائیونگ میں کافی مہارت رکھتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا تھا کن راستوں سے مجھے مسافر ملے گا، نائٹ کلب کب کھلیں گے اور کب بند ہوں گے اور لوگ کس وقت دفاتر سے نکلیں گے، اس سے مجھے باقی ٹیکسی ڈرائیوروں سے زیادہ کمانے میں مدد ملتی تھی جنہیں میں جانتا تھا۔

رندیپ ہودا نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے چینی ریسٹورینٹ میں بطور ویٹر نوکری کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس زمانے میں مجھے ایسا لگتا تھا کہ کوئی مستقبل نہیں دکھ رہا، لگتا تو ابھی بھی ایسا ہی ہے لیکن میں ڈرتا تب بھی نہیں تھا اور اب بھی نہیں ڈرتا کیونکہ میں جٹ ہوں اور ہمارا یہ رویہ ہوتا ہے کہ ‘جو ہوگا دیکھا جائے گا’۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version